محمد اقبال
(1877-1938 )
اقبال کا شمار اردو کے بلند مرتبہ شاعروں میں ہوتا ہے۔وہ سیالکوٹ (پنجاب)میں پیدا ہوئے۔
چرچ مشن اسکول میں ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ گورنمنٹ کالج
لاہور سے ایم۔اے کیا۔انگلستان سے
بیرسٹری اور جرمنی سے پی ایچ ڈی کی سند حاصل کی۔
اقبال کی
شاعری میں فکروخیال کی گہرائی ملتی ہے۔ انھیں فلسفی شاعر کہا جاتا ہے۔ انھوں
نے وطن سے محبت اور بچوں سے متعلق بہت سی اچھی نظمیں کہی
ہیں۔اقبال نے اپنی نظموں کے
ذریعے بچوں کو سچائی،محبت،ہمدردی،مل جل کر رہنے اور ایک
دوسرے کی مدد کرنے کا پیغام دیا ہے۔
"ترانہ
ہندی'،'پہاڑ اور گلہری'،'جگنو'،'ہمدردی'،'پرندےکی فریاد'اور'ماں کا خواب'وغیرہ اٌن
کی مشہور
نظمیں ہیں۔
اقبال کی
شاعری میں حرکت وعمل اور انسان دوستی کا پیغام ملتا ہے۔'باںگِ درا' اور'بالِ
جبرئیل'
ان کیااور شاعری کے اہم مجموعے ہیں۔ان کے کلام کا ترجمہ
دنیا کی مختلف زبانوں میں ہو چکا ہے۔