2 Lines Romantic Love Shayari | Aur koi dil main nhi aye ga | Romantic Love Poetry

                                                         اور کوئی دل میں نہیں آئے گا

ختم کر دی ہے محبت تم پر

 

میرے الفاظ نامکمل میرے مصرے ادھورے

میرا خلاصہ محبت ہے میری تشریح صرف تم

 

سلامت رہے تمہاری آنکھوں کی مستی

مجھے مے کشی کی ضرورت نہیں ہے

 

ہم نے جو اُن سے کہا محبت ہے

تو وہ شرمائے اسے کہ مزہ آگیا

 

اُٹھتی ہی نہیں نگاہ کسی اور کی طرف

اِک شخص کا دیدار مجھے پابند کر گیا

 

بہت لمبی گفتگو کرنی ہے تم سے

تم آجاؤ میرے پاس پوری زندگی لے کر

 

یاد رکھے گا زمانہ ہم کو

جیسے ہم ہیں ۔ویسےبہت کم ہیں

 

بات تیری سُنی نہیں میں نے

دھیان میرا ترے لبوں پہ تھا

 

قسم لے لو دل اِک پل بھی غافل نہیں تیری یاد سے

یہ اور بات ہے کہ ہم سر عام پکارا نہیں کرتے

 

میری زندگی کا خوبصورت احساس ہو تم

تمہاری قسم میری جان بہت خاص ہو تم

 

رات بھر جاگتے رہنے کا عمل ٹھیک نہیں

چاندنی عشق میں بینائی چلی جاتی ہے

 

رنگ چہرے کے بُول اُٹھیں گے

اس سے بس بات چھیڑنا میری

 

مجھے وہ روز کہتی تھی ، تم مجھے چاند لا کر دو

اُسے میں آئینہ دے کر، اکیلا چھوڑ آیا ہوں

 

سلسلہ عشق میں صاحب

ہم مرید صرف اپنے یار کے ہیں

 

آج تک دیکھا نہیں میں نے کہیں ایسا شباب

تیرے ہونٹوں کی تبسم سے ہیں شرمندہ گلاب

 

بچا کے رکھا ہے خود تیری خاطر

کوئی پیار سے دیکھے تو بُرا لگتا ہے

 

میری باتوں میں میری یادوں میں

حساب کر کے دیکھو بے حساب ہو تم

 

تم جانتے ہو وقت سے بنتی نہیں میری

ضد کس لیے کرتے ہو کہا نہ تم میرے ہو

 

میں تو تڑپ کر کہا تھا بہت یاد آتے  ہو تم

وہ مسکرا کر بولے تم کو اور آتا بھی کیا ہے

 

خود کو  باوضو کیا تیرے تصور سے بھی پہلے

میں نے اس قدر عشق کو پاکیزہ رکھا ہے

 

تمہیں کیا خبر ہماری  محبت کی انتہا

ہم  نے خوابوں میں بھی تمہاری مہک پائی ہے

 

تیری سادگی تیری عاجزی تیری ہر ادا کمال ہے

مجھے فخر ہے مجھے ناز میرا یار بے مثال ہے

 

اسے کہو کہ اپنا خاص خیال رکھا کرے۔۔۔۔

مانا کے سانسیں اسکی ہیں پر جان تو ہماری ہے

 

قصور میرا تھا تو قصور تمہارا بھی تھا

ہم نے جو نظر اٹھائی تو تم ہی نظر جکا لیتے

 

بچھڑ کر جان تیرے آستانے سے

لگایا جی بہت پر جی نہ لگا

 

اس کی باہوں میں سونےکا ہے شوق مجھ کو

محبت میں اجڑ کر بھی میری عادت نہیں بدلی

 

بڑی شفا ہے تیرے عشق میں۔۔۔۔

جب سے ہوا ہے کوئی دوسرا درد نہیں ہوتا

 

مثالیں دیں گے لوگ میری قسمت کی

بس تم آجاؤ نہ میری قسمت کے حصے میں

 

دور رہ کر بھی جو سمایا ہے میری روح میں

پاس والوں پر وہ شخص کتنا اثر رکھتا ہوگا

 

نہ جانے کون سی دولت ہے تیرے لہجے میں

بات کرتے ہو تو دل خرید لیتے ہو

 

جیسے کسی خیال کا سایہ  ہیں دو وجود

ہم اگر قیاس ہیں تو امکان تم بھی ہو

 

سنا ہے خواب بتلاؤ تو تعبیریں نہیں ملتیں

چلو میں چپ ہی رہتا ہوں کہ میرا ایک خواب تم بھی ہو

 

محبت محتاج کہاں ہے حسن اور جوانی کی

میں تو ہر عمر میں چاہوں گا بس اِک تم کو

 

ساری دنیا کی محبت سے کنارہ کرکے

ہم نے رکھا ہے خود فقط تمہارا کر کے

 

لوگ پوچھتے ہیں کہ  میری خوشیوں کا راز کیا ہے

اجازت ہو اگر تو آپ کا نام بتا دوں۔۔۔۔۔

 

ہمت محبتکے نام سے بھی انجان تھے

ایک شخص کی چاہت نے ہمیں پاگل بنا دیا

 

مطلب پرستی تھی  یاپھر مصومیت خدا جانے

میں نے کہا محبت ہے کہنے لگے کیا مطلب۔۔؟

 

کوئی پوچھتا ہے مجھ سے میری زندگی کی قیمت

مجھے یاد آجاتا ہے تیرا ہلکا سا مسکرانا۔۔۔

 

بے پناہ،بے قدر،بے حد، بے بس ہوکر

  ہم نے تمہیں  اتنا چاہا کہ انتہا کر دی
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post